ہم کون ہیں ؟
انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل 70 سے زیادہ ممالک میں کام کر رہی ہے۔ ہماری بنیاد مارکس، اینگلز، لینن اور ٹراٹسکی کے نظریات ہیں ۔ ہمارا مقصد محنت کش طبقے کی ایک عالمی پارٹی کی تعمیر، سرمایہ داری کا خاتمہ اور کمیونزم کی راہ ہموار کرنا ہے۔
ہم کون ہیں ؟
انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل 70 سے زیادہ ممالک میں کام کر رہی ہے۔ ہماری بنیاد مارکس، اینگلز، لینن اور ٹراٹسکی کے نظریات ہیں ۔ ہمارا مقصد محنت کش طبقے کی ایک عالمی پارٹی کی تعمیر، سرمایہ داری کا خاتمہ اور کمیونزم کی راہ ہموار کرنا ہے۔
کمیونزم کا مطلب ایک ایسا سماج ہے جو طبقات اور استحصال سے آزاد ہو، جہاں غربت، جبر اور ریاست کا خاتمہ ہو چکا ہو۔ ذرائع پیداوار ۔۔ فیکٹریاں ، آفس اور زمین ۔۔ عوام کی اجتماعی ملکیت میں ہوں اور ان کو جمہوری طریقہ کار سے منظم کیا جائے تاکہ ہماری ضروریات پوری ہوں ۔ ایک ایسی دنیا جہاں بالآخر زندہ رہنے کی جنگ اور انسان کا انسان پر جبر ختم ہو۔
جنگ، نسل کشی، معاشی بحران، ماحولیاتی تباہی و بربادی، کمر توڑ غربت ۔۔۔ لامتناہی دہشت ہے۔ مٹھی بھر جونکیں مالکان، بینکار اور ارب پتی تعفن زدہ حد تک دولت لوٹ کھسوٹ رہے ہیں ۔ یہ تمام تر دولت اکثریت کے خون پسینے سے کشیدکی جا رہی ہے جبکہ آنے والی نئی نسلوں کا کوئی مستقبل نہیں ۔
لیکن اس کے ساتھ انسانیت کے پاس آج تاریخی امکانات موجود ہیں ۔ ہم اتنی اشیائے خورد و نوش پیدا کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں ہر پیٹ کو بھرا جا سکتا ہے لیکن ہر چھ میں سے ایک بچہ بھوکا سو رہا ہے۔ ماحولیاتی تباہی و بربادی کو روکنے کیلیے آج ہر تکنیک موجود ہے ۔۔۔ یہ اس لیے استعمال نہیں ہوتیں کیونکہ ان میں منافع نہیں ۔ سائنس اور صنعت پوری انسانیت کی آزادی کا ذریعہ بن سکتے ہیں لیکن سرمایہ داری میں وہ مٹھی بھر کے مفادات میں بیکار پڑے ہیں ۔
سماج کو تبدیل کرنے کے لیے ایک ہی قوت موجود ہے ۔۔۔ محنت کش طبقہ۔ اس کی اجازت کے بغیر ایک پہیہ گھوم نہیں سکتا، ایک بلب روشن نہیں ہو سکتا۔ جب یہ طبقہ متحرک ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو روک نہیں سکتی۔
لیکن سرمایہ دار کبھی بھی اپنی دولت اور طاقت سے رضاکارانہ طور پر دستبردار نہیں ہوں گے اور بے ساختہ جدوجہد ان کو ختم کرنے کے لییکافی نہیں ۔
ٹراٹسکی نے 1938ء میں بیان کیا تھا کہ ”انسانیت کا تاریخی بحران انقلابی قیادت کے بحران میں سمٹ گیا ہے“۔ محنت کش طبقے کو ایک پارٹی درکار ہے جو مارکسی نظریات سے مسلح،طبقے سے جڑی ہوئی اور قیادت کے لیے پرعزم ہو۔
سرمایہ داری ایک عالمی نظام ہے، بحران ایک عالمی بحران ہے، مستقبل کی انقلابی لہر ایک عالمی انقلاب ہو گی۔ مارکس نے وضاحت کی تھی کہ کمیونزم عالمگیر ہے یا پھر کچھ بھی نہیں ۔ اس لییہم قومی پارٹیوں کی ایک فیڈریشن تعمیر نہیں کر رہے بلکہ سوشلسٹ انقلاب کے لییپرعزم ایک عالمی انقلابی پارٹی تیار کر رہے ہیں ۔
اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے کتنا زیادہ یا کتنا کم مارکسزم پڑھا ہوا ہے۔ اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں ، جدوجہد کرنا چاہتے ہیں تو درست جگہ پہنچ گئے ہیں ۔
اگرآپ انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل میں شامل ہوں گے تو ہم آپ کی تربیت کریں گے۔ ہمارا ہر ممبر مارکسی نظریات میں ایک منظم تعلیم حاصل کرتا ہے جو محض ایک تعلیمی کاوش کے برعکس جدوجہد کی تیاری ہے۔ دنیا کو تبدیل کرنے سے پہلے لازم ہے کہ ہم سمجھیں کہ اس کی حقیقت کیا ہے۔
ستر 70 سے زیادہ ممالک میں موجودگی کے ساتھ ایک اچھا چانس ہے کہ انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کے کامریڈز آپ کے قریب موجود ہیں ۔ اس ویب سائٹ پر آج ہی رابطہ کرو اور ہم آپ کا ان سے رابطہ کروائیں گے۔
اور اگرآپ جہاں رہتے ہیں وہاں ہم فی الحال موجود نہیں ہیں ؟ پھر تاریخ نے آپ کوایک اہم فرض سونپ دیا ہے۔ اپنے شہر، کام کی جگہ، کیمپس یا اسکول میں ایک کمیونسٹ تنظیم کی تعمیر۔۔۔ ہماری انٹرنیشنل کے ہر سیکشن کا آغاز ان مٹھی بھر افراد سے ہوا ہے جنہوں نے پہلا قدم اٹھانے کی ٹھان لی۔
تاریخ کا دھارا تیز تر ہو رہا ہے۔ اگلے چند سالوں میں ہر براعظم انقلابی تحریکوں سے بھرپور ہو گا۔ آج سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت تک ایک ایسی قیادت تعمیر کی جا سکتی ہے جو انہیں کامیاب و کامران کرے۔
آج اس کا انحصار ہمارے عمل پر ہے۔
!اس کا انحصار آپ پر ہے