یونی لیور رحیم یار خان کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ Urdu Share Tweet Urdu translation of Pakistan: Unilever dismissed workers protest in Rahim Yar Khan (February 20, 2009) رپورٹ، محمد عظیم، جہانزیب خان،25.02.2009۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ پندرہ فروری کو یونی لیور رحیم یار خان کے معطل شدہ ملازمین نے پی ٹی یو ڈی سی کے ساتھ مل کر فیکٹری کے گیٹ کے سامنے مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ ملازمین نے مظاہرے کا آغاز ریلوے چوک سے ایک ریلی کی شکل میں کیا جو فیکٹری کے گیٹ کے سامنے ایک احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ دوسری صنعتوں اور اداروں کے ملازمین نے بھی اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بیس اکتوبر دو ہزار آٹھ کو نکالے گئے تمام ملازمین کی بحالی کا مطالبہ کیا۔اکثر ملازمین کے پاس سپریم کورٹ کے احکامات بھی موجود ہیں لیکن انتظامیہ ان کو بحال کرنے پر آمادہ نہیں۔مقررین نے خبردار کیا کہملازمین کی بحال تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گااور یہ دوسرے شہروں میں بھی پھیلتا جائے گا۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ ہم مظاہروں اوراحتجاج کا سلسلہ عالمی سطح پر بھی پھیلائیں گے اور دنیا میں جہاں جہاں یونی لیور کی فیکٹریاں ہیں وہاں کے مزدوروں کو اپنے ساتھ جوڑتے ہوئے اس تحر یک کو آگے بڑھائیں گے۔مقررین نے کہا کہ ملازمین فیکٹری کو بند کرنے کی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے اور اگر ایسا کیا گیا تو فیکٹری کے ملازمین فیکٹری کا کنٹرول خود سنبھال کر اسے جمہوری طریقے سے چلائیں گے۔ جن مقررین نے ریلی سے خطاب کیا ان میں رانا قمر الزمان نائب صدر پی ٹی یو ڈی سی حیدر چغتائی جنرل سیکرٹری پیپلز لیبر بیورو بہالپور ڈویژن، عبدالرزاق سومرو، یونائیٹڈ شوگر ملز یونین کے محمد اشرف، ایپکا سے محبوب خان، جاگ ویلفئر ٹرسٹ سے اشرف پیرجی، بزم فرید سے عمر معاویہ، پاور لومز یونین کے صدر عابدحسین شاہ،یونی لیور کے نکالے گئے ملازمین کی ایکشن کمیٹی کے صدر محمد عظیم اور جنرل سیکرٹری جہانزیب خان، عبدالمجید، یونی لیور کے مزدور راہنماحنیف خان اور محمد سہیل، ڈالڈا فوڈ ایمپلائز یونین کراچی کے راہنما خائستہ رحمان اور نیشنل فیڈریشن آف ود، بیوریجز اینڈٹوبیکو کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان شامل تھے۔ ٓ