پی ٹی یو ڈی سی کا موبائل میڈیکل ریلف کیمپ Urdu Share TweetUrdu translation of Pakistan: Mobile Medical Relief Campaign for Flood Victims (August 11, 2010)چنگاری ڈاٹ کام،12.08.2010۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین صادق آباد کی موبائل میڈیکل ریلیف ٹیم نے گزشتہ دو روز میں بیس سے زیادہ سیلاب زدہ متاثرین کے کیمپوں میں طبعی امداد فراہم کی۔پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے مرکزی وائس چئیرمین قمرالزماں خاںکی قیادت میںصادق آباد کے آرگنائیزر شہزاد سرور،ڈاکٹر یاسر، ڈاکٹر افضل، آسیہ بلوچ، مشتاق اعوان، جہانزیب بابر، شاہد آذر، محمد امجد نذیرکے ساتھ تقریباَ نو سو کے قریب بچوں ، عورتوں اور مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی اس مہم میں ڈاکٹر منیر احمد، ڈاکٹر کبیر اطہر، سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما میاں عزیز اسلم شیخ، راجپوت جمہوری فیڈریشن کے قائد رانا مسعود خاں، رانا زبیر شہر یار، فرینڈ ز میڈیاکے اراکین بھر پور حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کی ٹیم نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول احمد پور لمہ روڈ، میرے شاہ، فاضل واہ، گورنمنٹ پرائمری سکول بوائز . گرلزشہباز پور روڈ، مویشی اسپتال شہباز پور، گرلز سکول سید پور، بوائز سکول سید پور۔ بستی افضل لنگاہ موضع ڈاہر، کنارہ نہر فاضل واہ پر موجود تمام سیلاب زدگان کے کیمپوں میں جاکر انکو طبی امداد فراہم کی۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے زیر اہتمام دو دنوں میں تقریباَ دو لاکھ ستر ہزار مالیت کی ادویات سیلاب زدہ مریضوں کو دی گئی ہے، سیلاب کی وجہ سے بچوں کو آنکھوںاور جلد کی بیماریوں نے لپیٹ میں لیا ہوا ہے جبکہ گندے پینے کے پانی کی وجہ سے پیٹ کی بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین کے وائس چیر مین قمرالزماں خاں نے بتایا کہ جب تک ضرورت رہے گی پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام اس وقت تک میڈیکل ریلیف موبائل ٹیم کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی کارکردگی زیروہے شہر کے گرد ونواح میں دکھاوے کے کیمپ لگا کر فوٹو سیشن کئے جارہے ہیں جبکہ متاثرہ لوگوں کو مقامی آبادیوں کے رضا کار کھانا اور دیگر ضروریات پہنچارہے ہیں۔ . . .. . . .. . . . . سیلاب زدگان ۔ کے لیے ہمارے میڈیکل کیمپ کی تصویریں دیکھنے کے لیے کلک کریں انقلابی فلڈ ریلف اینڈ پروٹیسٹ کمپین کی مدد . . . . . . .کریں