حیدرآباد میں عرب انقلاب سے اظہار یکجہتی پر سیمینار Urdu Share TweetUrdu translation of Pakistan: Seminar in Hyderabad for solidarity with Arab Revolution (February 10, 2011)رپورٹ : راہول،09.02.2011دنیا بھر میں اپنے اثرات مرتب کرنے والے عظیم عر ب انقلاب سے اظہارِ یکجہتی اوراس بدلتی معروضی صورتحال پر واضع تناظر بنانے کے لئے چھ فروری کو حیدرآباد پریس کلب میں ایک سیمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں طلباء نوجوانوں سمیت خواتین ،ٹریڈیونین رہنماؤں سمیت محنت کشوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی ،اس پروگرام کے مہمانِ خاص ایشین مارکسسٹ ریویو کے ایڈیٹر ڈاکٹر لال خان تھے جبکہ پروگرام میں دیگر مقررین جن میں PTUDC کے چئیرمین ریا ض حسین لُند،پارس جان ،PTUDC صوبہ سندھ کے صد ر انور پنہور شامل ہیں ،مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مصر اور تنونس سمیت پورے عرب صورتحال ایک انقلابی صورتحال ہے ،لوگ اپنی بنیادی ضروریات حاصل کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں دہائیوں سے چلتی اس آمریت،بادشاہت کے خلاف آج لوگوں نے پورے مشرقی وسطیٰ میں اپنی آواز بلند کر کے ملک کے حکمران طبقے کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ہے ،لیکن سول سوسائٹی کی جانب سے میڈ یا کے زریعے اس انقلاب کی غلط تشریح پیش کی جارہی ہے لیکن حقیقت میں یہ تحریک ایک انقلابی تحریک ہے جو کہ قیادت نہ ملنے کی وجہ سے سوشلسٹ انقلاب کو پورا نہیں کر سکی ہے ،اگر ہم پاکستان کا جائزہ لیں تو پاکستان میں آج تیونس اور مصر سے زیادہ غربت ہے تیونس میں 40 فیصد جبکہ پاکستان میں 60 فیصد غربت ہے اسی لئے یہاں پر بھی اس قسم کی تحریک پھٹ سکتی ہے لیکن تیونس اور مصر میں انقلابی پارٹی موجود نہیں تھی جو تحریک ایک حقیقی سوشلسٹ انقلاب سے ہمکنار کروا سکے ۔کامریڈ لال خان نے عرب انقلاب پر گہری روشنی ڈالتے ہوئے اس انقلاب کو عالمی انقلابی عہد کی شروعات اور ایک عالمی سوشلسٹ انقلاب نوید قرار دیاانہوں نے کہا کہ آج عالمی طور پر سرمایہ داری مر رہی ہے اس گلے سڑے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اسے فیصلہ کن شکست دینی ہوگی،کامریڈ لال خان نے مشرقی وسطیٰ میں اٹھنے والی تمام تحریکوں کی تاریخی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مصر کا انقلاب وہیں تک محدود نہیں رہے گا اس کے اثرات عالمی طور پر پڑیں گے اور خصوصی طور پر پاکستان پر اس کے آنے والے دنوں ایک بہت بڑی انقلابی تحریک ابھر نے کے مواقعے موجود ہیں لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ یہاں ابھرنے والی تحریک کو مصر کی تحریک کی طرح انتظار نہیں کرنا ہوگا بلکہ یہ تحریک اپنی حقیقی سوشلسٹ انقلاب کی منزل تک ضرور پہنچے گی۔Translation: Chingaree.com