Urdu

  • ترکی: اردگان کو شکست دینے کے لیے محنت کش طبقے کو واضح انقلابی متبادل دینے کی ضرورت ہے

    ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی واضح فاتح سامنے نہیں آیا ہے۔ اے کے پی (جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی) سے تعلق رکھنے والا موجودہ صدر اردگان (جس نے 49.3 فیصد ووٹ حاصل کیے) پہلی بار دوسرا مرحلہ لڑنے پر مجبور ہوگا۔ اس کا حریف سی ایچ پی (ریپبلکن پیپلز پارٹی) کا کمال قلیج دار اوغلو ہوگا۔ یہ انتخابات اے کے پی کے لیے انتہائی دشوار سفر تھا، جس نے 20 سال تک ترکی پر حکمرانی کی ہے، مگر پھر بھی اردگان کو برطرف نہیں کیا جا سکا۔

  • یوم نکبہ: فلسطین پر قبضے کے 75 سال، آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی!

    اس ہفتے نکبہ کے 75 سال پورنے ہونے کے موقع پر دنیا بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے، جو کہ اسرائیل کی تخلیق کی صورت میں فلسطینی عوام کیلئے تباہی تھی اور ہے ۔ ہم کہتے ہیں: مشرق وسطیٰ کی سوشلسٹ فیڈریشن کے لیے لڑو!

  • ایران: ملک گیر صنعتی ہڑتال!

    ایک ہفتے کے اندرپورے ایران میں ملک گیر ہڑتال شروع ہو گئی ہے۔ 21 اپریل سے تیل-گیس کے شعبے کی 18 کام کی جگہوں میں شروع ہونے والی ہڑتال اب کان کنی، سٹیل اور تیل-گیس کے شعبوں میں 100 سے زیادہ کام کی جگہوں پر پھیل چکی ہے۔ ہڑتال کا آغاز تیل سے مالا مال صوبہ خوزستان سے ہوا لیکن اب یہ تیزی سے بوشہر، فارس، کرمان، اصفہان اور یزد صوبے تک پھیل چکی ہے۔

  • پینٹاگان کے خفیہ راز افشاں: امریکی سامراج کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب!

    گمنام شخصیات (اب ایک 21 سالہ ائر نیشنل گارڈ جیک ٹیشیرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے) کی جانب سے انتہائی خفیہ راز کے 100 صفحات انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے کے بعد امریکی ریاستی حکام شدید پریشان ہیں۔ انہیں پہلی مرتبہ کچھ گیمرز نے ڈسکارڈ ایپ پر شیئر کیا تھا۔ ان دستاویزات میں یوکرین میں امریکی مداخلت کی وسعت، یوکرین کو درپیش سنجیدہ مسائل، نیتن یاہو کے خلاف عوامی احتجاج ابھارنے میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کا کردار اور دیگر کئی معاملات کی تفصیل ہے۔

  • برطانیہ: لیبر پارٹی کا بحران اور بائیں بازو پر حملے۔۔۔کیسے لڑا جائے؟

    اپریل 2023ء کے پہلے ہفتے میں لیبر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے جیرمی کوربن کو اگلے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف ووٹ دیا۔ جس کے بعد لیبر پارٹی کے بائیں بازو سے ایک نئی محنت کش پارٹی کے حق میں کئی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ لیکن اصل سوال ایک انقلابی قیادت کا فقدان ہے۔

  • امریکہ: ٹرمپ کی گرفتاری اور گہرا ہوتا ریاستی بحران

    امریکی سرمایہ دارانہ سیاست میں مسلسل بڑھتے انتشار کا نیا اظہار امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک سابق صدر پر فوجداری مقدمہ ہے۔

  • فرانس: صدر میکرون کو کیسے شکست دی جاسکتی ہے؟

    6 اپریل 2023ء کو، میکرون حکومت کی پنشن اصلاحات کے خلاف گیارہویں ملک گیر ڈے آف ایکشن سے ایک دن قبل، فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن فرانسیسی ٹریڈ یونینوں کے اتحاد، ’انٹرسنڈیکل‘ کے رہنماؤں سے ملاقات کرے گی۔ اس نے کہا کہ ”ہر کوئی ان موضوعات پر بات کر سکے گا جو وہ چاہتے ہیں۔“ بڑی مہربانی اس کی۔ یونین رہنما اصلاحات کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کر سکیں گے، اور وزیر اعظم اس بات کا اظہار کر سکے گا کہ انسے کوئی پرواہ نہیں۔

  • فرانس: سب سے بڑی مزدور تنظیم کے مرکزی اجلاس میں بائیں بازو کے بڑھتے قدم

    جنرل کنفیڈریشن آف لیبر (CGT) کی 53ویں کانگریس مارچ کے اختتام پر منعقد کی گئی اور یونین کنفیڈریشن کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ 942 مندوبین بائیں اور دائیں بازو میں منقسم چار دن شدید بحث مباحثہ کرتے رہے۔ اگرچہ دایاں بازو قیادت پر کنٹرول قائم رکھنے اور اپنی منظور نظر سوفی بینیت کو جنرل سیکرٹری بنوانے میں کامیاب رہا لیکن بائیں بازو نے تاریخی قوت اور جنگجوئی کا اظہار کیا۔

  • ”عالمی غربت میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا اضافہ“

    آکسفیم کی ایک نئی رپورٹ بعنوان ’امیر ترین لوگوں کی بقا‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی غربت اور نا برابری میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ امیر اور غریب کے بیچ خلیج اتنی گہری ہو گئی ہے کہ آکسفیم کے سی ای او نے اپنی تقریر میں خبردار کیا کہ ”پورا سرمایہ دارانہ نظام خطرے سے دوچار ہے“۔

  • عراق پر سامراجی جنگ کے بیس سال: وحشت، بربریت اور انسانیت سوز مظالم کی تاریخ

    دو دہائیوں پہلے امریکی قیادت میں عراق پر فوج کشی کا آغاز ہوا۔ اس وقت سے پورا ملک جنگ، فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کی لپیٹ میں ہے۔ سامراجیت کی ہولناکی اور بربریت کے خاتمے کے لئے ہمیں انقلابی جدوجہد کے ذریعے سرمایہ داری کا خاتمہ کرنا ہو گا۔

  • دیوالیہ ہوتے بینک اور سرمایہ داری کا عالمی بحران

    عالمی مالیاتی منڈیوں کی صورتحال بد سے بدتر ہوچکی ہے۔ امریکہ میں تین اور سوئٹزرلینڈ میں ایک بینک کے انہدام کے بعد مارکیٹیں اگلی کمزور کڑی کے ٹوٹنے کے انتظار میں ہیں۔

  • اسرائیل: حکمرانوں کی باہمی لڑائی میں عوامی تحریک کا ابھار، 7 لاکھ افراد سڑکوں پر!

    اسرائیلی حکمران طبقے کے اندر ایک شدید آپسی لڑائی شروع ہو گئی ہے۔ بنیامین ’بی بی‘ نیتن یاہو کو اپنے عہدے پر واپس آئے صرف دو مہینے ہی ہوئے ہیں اور وہ اسرائیلی پارلیمنٹ سے جوڈیشل ریفارم کا قانون جلد از جلد پاس کروانا چاہتا ہے خواہ اس کے لیے سب کچھ بلڈوز کرنا پڑے۔ ایسا کرنے سے اس نے بڑے سرمایہ داروں کی اکثریت کو مشتعل کیا جنہوں نے مظاہروں کا غیر معمولی قدم اٹھایا ہے۔ جب حکمران طبقہ اس طرح کھلے تصادم میں اترتا ہے تو یہ ان کے لیے ’عام‘ حالات میں اپنی حکمرانی کی اصل سازشوں کو چھپانے والے پہلووں کو بے نقاب کرنے کا خطرہ بھی لاحق ہوتا ہے۔ موجودہ تنازعہ بھی اس سے الگ نہیں ہے۔

  • فرانس: صدر میکرون کا اقتدار لرزنے لگا، 35 لاکھ لوگ سڑکوں پر!

    23 مارچ 2023ء کو فرانس میں منعقد ہونے دیو ہیکل احتجاجوں نے میکرون کے خلاف جدوجہد کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ پچھلے دو مہینوں سے (پنشنوں پر نئے حملوں کے بعد) تحریک مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ حکومتی نمائندوں کو امید تھی کہ جمعرات کے احتجاجوں کے بعد تحریک مدہم ہونی شروع ہو جائے گی اور ہفتہ وار چھٹی تک حالات معمول کے مطابق ہو جائیں گے۔ ان کی امیدوں پر پانی پھر چکا ہے۔ 23 مارچ کو 35 لاکھ محنت کش اور نوجوان فرانس کی بیشتر سڑکوں پر اُمڈ آئے اور ہڑتالیں اور احتجاج اب مزید جنگجوانہ روش اختیار کر رہے ہیں۔

  • ترکی میں زلزلہ: حکمرانوں کی مجرمانہ نا اہلی کے خلاف شدید عوامی غم و غصہ

    ترک عوام میں غم کی جگہ غصہ پنپ رہا ہے کیونکہ 6 فروری کوترکی سمیت شام میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے زلزلے کے بعد سے لاکھوں متاثرین اپنی مدد آپ کرنے پر مجبور ہیں۔

  • لاہور: آئی ایم ٹی پاکستان سیکشن کی کامیاب کانگریس (2023ء)، سوشلسٹ انقلاب تک ناقابل مصالحت جدوجہد کا عزم!

    11، 12 مارچ 2023ء کو عالمی مارکسی رجحان (IMT) کے پاکستانی سیکشن، لال سلام نے ایوانِ اقبال سینٹرلاہورمیں اپنی چھٹی کانگریس کا انعقاد کیا۔ تباہ حال انفراسٹرکچر اور وحشیانہ کرپشن کی وجہ سے ایک ملک گیر اجلاس کے انعقاد کے راستے میں بے تحاشا انتظامی مسائل کے باوجود، یہ تاریخی کانگریس ایک شاندار کامیابی تھی۔