Urdu
امریکہ: فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف ملک بھر کے طلبہ سراپا احتجاج
اسرائیل کے امریکی حمایت یافتہ نسل کش حملوں کے خلاف ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں احتجاج بڑھ رہے ہیں۔ 17 اپریل کو، نیو یارک شہر کی کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے ”غزہ یکجہتی کیمپ“ قائم کیا، جس میں یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل اور ان کمپنیوں سے دستبردار ہو جائے جو قتل عام سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ اتفاق سے یہ احتجاج کولمبیا یونیورسٹی کی صدر منوش شفیق کی اس کانگریسی سماعت میں شرکت کے وقت ہوا، جس کا مقصد فلسطین یکجہتی تحریک کو یہود مخالف قرار دینا تھا۔
ہندوستان انتخابات: BJP کو ایک غیر معینہ مدت ہڑتال کے ذریعے شکست دو! سوشلسٹ انقلاب ہی واحد حل ہے!
[یہ تحریر 10 اپریل 2024ء کو لکھی گئی تھی۔ اُس وقت ہندوستانی الیکشنز کا آغاز نہیں ہوا تھا۔]
ایران کا اسرائیل پر حملہ: مشرق وسطیٰ ایک نئی جنگ کے دہانے پر!
13 اپریل 2024ء کو ایران نے اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر 300 سے زائد ڈرونز اور میزائیلوں سے حملہ کر دیا ہے۔ اسی شام جو بائیڈن ایک پنپتے بحران کو محسوس کرتے ہوئے ڈیلاویر ریاست میں اپنے آرام دہ ساحل سمندر گھر سے وائٹ ہاؤس کی طرف روانہ ہو گیا۔ اسی رات صدر نے نیشنل سیکورٹی ٹیم سے وائٹ ہاؤس سیچویشن روم میں ملاقات کی تاکہ ہر لمحہ بدلتی صورتحال کا جائزہ جاری رکھا جائے۔
ہمیں ایک کمیونسٹ انٹرنیشنل کی ضرورت کیوں ہے؟
جون میں IMT ایک نئی انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل (RCI) کی بنیاد رکھے گی جو بہادری اور الول العزمی سے ہر براعظم پر کمیونزم کا بے داغ پرچم لہرائے گی۔ اس مضمون میں ایلن ووڈز تفصیل سے بتاتے ہیں کہ اس تاریخی قدم کے کیا معنی ہیں اور پچھلی عالمی انقلابی تنظیموں کے قیام و انہدام کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے آج کمیونزم کی جدوجہد کے لئے RCI کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں۔ ہماری تاسیسی کانفرنس کی رجسٹریشن کیلئے یہاں کلک کریں!
اسرائیل نے فلسطین کے علاقے رفاہ پر حملہ کیوں مؤخر کیا؟
10 مارچ کو رفاہ پر حملے کی دی گئی تاریخ گزر چکی ہے لیکن ابھی تک کوئی حملہ نہیں ہوا۔ کیا نیتن یاہو تذبذب کا شکار ہے؟ یقینا جواب نفی میں ہے۔ اسرائیلی حکومت پر بیرونی، خاص طور پر امریکی انتظامیہ کا شدید دباؤ ہے جبکہ اندرونی خلفشار مسلسل بڑھ رہا ہے۔ کیا امریکی دباؤ کی بنیاد بائیڈن کی انسان دوست سوچ ہے؟ ایک مرتبہ پھر جواب ہے یقینا نہیں۔ امریکہ فلسطینی عوام کی نسل کشی میں اسرائیل کی مسلسل حمایت کر رہا ہے جس کا ثبوت عسکری امداد میں اضافہ ہے۔ پھر حملے میں تاخیر کی کیا وجہ ہے؟
چین: بینکاری نظام خوفناک بحران کی زد میں
چینی پراپرٹی مارکیٹ کی بڑی اجارہ دار کمپنی ایور گرانڈ (Evergrande) کے انہدام کے بعد سے دنیا کی دوسری بڑی معیشت ایک سست رو بحران میں داخل ہو چکی ہے جو اب معیشت کے دوسرے کلیدی شعبوں پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ یہ بحران اب وہاں پہنچ چکا ہے جہاں سے قرضے جاری ہوتے ہیں، یعنی کہ بینک۔
لینن کی شہرہ آفاق تصنیف”سامراج، سرمایہ داری کی آخری منزل“ آج بھی کیوں ضروری ہے
سال 1916ء میں عین عالمی جنگ کے بیچ لکھی گئی لینن کی تصنیف ”سامراج، سرمایہ داری کی آخری منزل“ آج کے عہد میں جنگ اور سامراج کے مظاہر کو سمجھنے کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
کانگریس 2024ء: انقلاب کی تیاری کے لیے پُرعزم کمیونسٹ
2-3 مارچ 2024ء کو عالمی مارکسی رجحان (IMT) کے پاکستانی سیکشن لال سلام کی کانگریس کے لیے جمع ہونے والے سینکڑوں کامریڈز کی گونج دار آواز میں ”کالی رات جاوے ہی جاوے، سرخ سویرا آوے ہی آوے“ کے نعروں سے ہال گونجتا رہا۔ یہ ایک ایسا ہفتہ تھا جس نے خوش کن انقلابی رجائیت پسندی کو ایک جنون کے ساتھ طبقاتی جدوجہد کے نئے مرحلے کی تیاری کی عجلت کے احساس کے ساتھ جوڑ دیا۔
انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل (RCI) کا مینی فیسٹو
درج ذیل متن انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کا مینی فیسٹو ہے جسے تفصیلی بحث کے بعد انٹر نیشنل سیکرٹریٹ نے 7مارچ2024ء کو متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔ یہ دستاویز منظوری کے لئے جون میں منعقد ہونے والی ہماری عالمی کانفرنس میں پیش کی جائے گی، جہاں ہم ایک نئی انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کی تخلیق کا اعلان کریں گے۔
مشرق وسطیٰ جنگ کے دہانے پر: سامراجی جلتی پر تیل چھڑک رہے ہیں
”خدا جسے برباد کرنا چاہیں، اسے پہلے پاگل بنا دیتے ہیں“۔
”اپنے دشمن سے کبھی نفرت نہ کرو۔ تمہاری قوت فیصلہ متاثر ہو سکتی ہے“ (مائیکل کورلیونی، دی گاڈ فادر)۔
کتاب، ’’لینن کے دفاع میں‘‘: نظریات کا انمول خزانہ
جو شخص لینن کی ذات سے متعلق آگاہی حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لئے لازم ہے کہ وہ اس کا مطالعہ کرے۔ لیکن 45 جلدوں پر مشتمل جمع شدہ کام (انگریزی میں) ایک قابل ذکر چیلنج ہے اور اسے عبور کرنے کے لئے ایک زندگی درکار ہے۔ اس لئے ویل ریڈ بُکس پبلیکیشنز کی جانب سے شائع ہونے والی لینن کی سوانح عمری ”لینن کے دفاع میں“ ایک ایسی اشاعت ہے جو باآسانی کسی کو بھی اس کے نظریات اور آج ان کی افادیت سے آگاہی آسان فہم اور مجتمع شدہ شکل میں فراہم کرے گی۔
کراچی: ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ ’مرکزی ورکرز سوشلسٹ سکول‘ کا انعقاد
2اور 3 دسمبر 2023ء کو لانڈھی انڈسٹریل ایریا، کراچی میں ریڈ ورکرز فرنٹ کے زیر اہتمام دو روزہ مرکزی ورکرز سوشلسٹ سکول کا انعقاد کیا گیا۔ سکول میں کراچی سمیت ملک بھر سے عوامی اداروں اور نجی صنعتوں کے محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
فلسطین اور دوسرا نکبہ: لاکھوں لوگوں کی ایک بار پھر جبری بے دخلی کا خدشہ
غزہ شہر پر مسلسل بمباری کے نتیجے میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مقتولین کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 3 ہزار لاپتہ ہیں۔ انفرا سٹرکچر کی تباہی و بربادی، ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر بمباری، ایمبولینس اور شعبہ صحت سے منسلک افراد کی نشانہ بازی، ان سب نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی فوج کی خونخوار بربریت کو واضح کر دیا ہے۔
غزہ پر بمباری بند کرو! بارسلونا شہر کے محنت کشوں نے فلسطینیوں پر استعمال ہونے والے ہتھیار لادنے سے انکار کر دیا
اسرائیلی حکومت کے فلسطین کے خلاف نسل کشی کے آغاز سے ایک مہینے بعد آرگنائزیشن آف پورٹ ڈاکرز آف بارسلونا (OEPB) نے ایک قرار داد منظور کی کہ ”ہماری بندرگاہ سے ایسا کوئی بحری جہاز روانہ نہیں ہو گا جس میں جنگی مواد شامل ہو“۔ یو ایس ٹی پی نامی ایک بندرگاہ کی یونین نے بھی 8 نومبر کو یہی فیصلہ کیا۔
بنگلہ دیش: گارمنٹس انڈسٹری کے لاکھوں محنت کشوں کی ملک گیر ہڑتال اور بہیمانہ ریاستی جبر
دنیا کا آٹھواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بنگلہ دیش اس وقت سیاسی اور سماجی زلزلوں سے لرز رہا ہے۔ حزب اختلاف کے قائدین گرفتار ہو چکے ہیں۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر پولیس سے لڑ رہے ہیں جس کے نتیجے میں دو مظاہرین کی اموات ہو چکی ہے۔
Page 2 of 46