ٹرمپ کی فتح: اسٹیبلشمنٹ کے منہ پر زور دار تھپڑ! امریکی صدارتی انتخابات کا حیران کن نتیجہ موجودہ صورتحال میں تیز طرار اچانک تبدیلیوں اور جھٹکوں کا آئینہ دار ہے۔ آخری لمحے تک میڈیا مبصرین ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے کہ انتخابات میں کچھ فرق کے ساتھ ہیرس ہی فاتح ہو گی۔ لیکن وہ ذلیل و رسوا ہو گئے۔
ٹرمپ ازم کیا ہے؟ امریکیوں کو یہ سننے کی عادت پڑ چکی ہے کہ ہر انتخاب ”ہماری زندگیوں کا اہم ترین (انتخاب) ہے“۔ اس سال دونوں امیدواروں نے ایک قدم آگے بڑھ کر یہ بحث عام کر دی ہے کہ یہ انتخابات امریکی تاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں۔ ”ٹرمپ کی حمایت یا مخالفت؟!“۔ دونوں بڑی پارٹیوں کی جانب سے اس سوال کو بقاء کا سوال بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ لیکن ٹرمپ ازم کیا ہے؟ اس سوال پر بہت زیادہ ابہام موجود ہے۔ اس بیماری کی درست تشخیص کیے بغیر یہ سمجھنا ناممکن ہے کہ امریکی سماج کی سمت کیا ہے۔
انقلابی کمیونسٹ انٹرنیشنل کا اعلامیہ: اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد کرو! سامراجیت کے خلاف جدوجہد کرو! اس وقت پورے مشرق وسطیٰ پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں جہاں اسرائیل مغربی سامراجی قوتوں کی مکمل حمایت کے ساتھ خطے کو مسلسل کُل علاقائی جنگ میں دھکیل رہا ہے اور ایک مرتبہ پھر انسانیت کے سامنے سوال شدت سے موجود ہے؛ سوشلزم یا بربریت۔